– آواز ڈیسک –
اچھی کاشت اور فصل کو لوگوں کی بری نظروں سے بچانے کے لیے بھارتی کسان نے انوکھا اندازاپنا لیا، بھارتی کاشت کار نے اپنی فصل کی حفاظت کے لیے بالی وڈ اداکارہ سنی لیون کی بولڈ تصاویر آویزاں کردیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے دیہات میں کسان نے اپنی 10 ایکٹر پر پھیلی فصل کو لوگوں کی نظروں سے بچانے کے لیے سنی لیونی کی دو بڑی بڑی تصاویر کھیتوں کے سامنے نصب کی ہیں۔
جنہیں ہر گزرتا شہری باآسانی دیکھ سکتا ہے، کسان نے اس تصویر کے نیچے مراٹھی زبان میں پیغام بھی درج کرایا ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ ” روئیں مت اور مجھ سے حسد اور جلن مت کرو”.
بھارتی میڈیا کے مطابق کسان کا کہنا ہے کہ ان کی کئی ایکڑ پر مشتمل زمین پر آتے جاتے راہگیروں کی نظریں ہوتی تھیں، جس کی وجہ سے ہمیشہ ان کی کاشت کو نظر لگ جاتی تھی، لیکن اب وہ خوش ہیں کیونکہ ان کا یہ طریقہ کام کر گیا ہے اور لوگ بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر کو دیکھ کر آگے نکل جاتے ہیں اور زیادہ نظریں اور توجہ ان کے کھیتوں تک نہیں جاتیں۔
خیال رہے کہ سنی لیون اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک میں بھی شہرت رکھتی ہیں۔ انہوں نے بھارت میں اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مشہور ریئلٹی شو بگ باس سے کیا تھا۔
متعلقہ
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.