پشاور:پاکستانی کرنسی اور قائد اعظم کی تذلیل کرنے والا ملزم صدام حسین گرفتار،اطلاعات کے مطابق کے پی پولیس نے ایک ایسے بدبخت کوگرفتارکیا ہے جوپاکستانی کرنسی اورپھراس سے بڑھ کربابائے پاکستان کی توہین کرتا آرہا تھا
ذرائع کے مطابق کے پی پولیس نے پاکستانی کرنسی پھاڑنے اور قائد اعظم کی تذلیل کرنے والا ملزم صدام حسین عرف سدا خان ولد گل ولی سکنہ شیر خان کالونی کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا
یاد رہے کہ ملزم صدام حسین کئی دنوں سے پاکستان مخالف عناصرکی پشت پناہی سے پاکستانی کرنسی کے نوٹ پھاڑ کرپاکستان سے نفرت کا اظہارکررہا تھا
ذرائع کے مطابق سکیورٹی ادارے اس وقت اس بدبخت کے خلاف کارروائی کرنے پرمجبورہوگئے جب اس ملزم نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی تذلیل کی
مذکورہ ملزم کوگرفتارکرکے اس کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اوراس کی پشت پناہی کرنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے