انصافبجٹپاکستان

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71پیسے کا اضافہ کیاجارہا ہے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق 26 جولائی کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 27 ممالک میں پٹرول کی قیمت پاکستان سے کم اور 140 ممالک میں پاکستان سے زیادہ ہے۔ دنیا میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.19 ڈالر فی لٹر لیکن پاکستان میں پٹرول کی قیمت 0.72 ڈالر فی لٹر ہے۔ دنیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 47 فیصد اضافہ ہوالیکن پاکستان میں11فیصد ااضفہ ہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے لکھا کہ اوگرا کی سفارش پر پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر1.71 روپے کااضافہ کیا جا رہاہےجبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔شہباز گل نے لکھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لئے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔یاد رہے کہ 15 جولائی 2021ء کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔30 جون 2021ء کو حکومت نے بجٹ کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کر دیا تھا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے صرف 2 روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔ اوگرا کی طرف سے ڈیزل فی لیٹر3 روپے 44پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی لیکن صرف ایک روپے 44 پیسے اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button