کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی نوید شیخ کی ہدایت پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، بلدیہ عظمیٰ، ضلعی بلدیات اور کے الیکٹرک سمیت متعلقہ اداروں نے جمعرات کو متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لئے اپنی اپنی تیاریوں کی مشقیں کیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں ان مشقوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ اس سے قبل کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مشقیں کرنے کے احکامات دیے تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوید شیخ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں واٹر بورڈ، بلدیہ عظمیٰ، ضلعی بلدیات، الیکٹرک اور دیگر اداروں کے ہمراہ متوقع مون سون بارشوں سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیں اور انہیں پابند کریں کہ وہ مشق کریں۔ جمعرات کو مختلف علاقوں میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مشقیں کی گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر مشینری کا معائنہ کیا، متعلقہ اداروں کے عملہ کی کارکردگی اور رسپا نس ٹائم چیک کیا۔ کمشنر نے مزیدکہا کہ ان مشقوں کا مقصد بارشوں سے نمٹنے کی تیاری کو بھرپور اور بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشقوں سے بارشوں کے نقصانات سے شہریوں کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔ کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ پانی کی نکاسی کے کام میں حائل ہر قسم کی رکاوٹیں دور ہوں۔ انہوں نے برساتی نالوں پر چوک پوائنٹس کی نشاندہی کرنے اور انہیں ختم کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثنا تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے کی جانے والی مشقوں کے بارے میں تحریری طور پر آگاہ کیا اور رپورٹس پیش کیں۔ انہوں نے تصاویر اور ویڈیوز کمشنر کو بھیجیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ مختلف نشیبی شاہراہوں اور علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر ضروری مشینری نصب کر دی گئی ہے اور مزید کوششیں کی جارہی ہیں، مختلف اضلاع میں عارضی ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی نے بتایا کہ نیپا چورنگی، ایکسپو سینٹر ، حسن اسکوائر اور دیگر نشیبی شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے انتظامات چیک کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی سوڈھر نے بھی رپورٹ پیش کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر مینشن پر برساتی پانی کی نکاسی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں، عملہ متعین کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی آئی چند ریگر روڈ ،بلاول چورنگی ، میٹروپول، برنس روڈ پر پانی کی نکاسی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر غربی شہریار گل میمن نے اپنی رپورٹ میں کمشنر کو آگاہ کیا کہ یوسف گوٹھ کے متوقع متاثرہ مکینوں کی بحالی کے لئے عارضی ریلیف کیپمس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
اگلی خبر پڑھیے
28 اپریل, 2023
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں کوئٹہ ایسوسی ایشن کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
13 اپریل, 2023
برطانوی پاکستانی مرد کم عمربچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہیں،ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
4 ستمبر, 2022
عائشہ قاضی: پاکستان میں ’فلیگ فٹ بال‘ کی پہلی تربیت یافتہ کوچ
4 ستمبر, 2022
اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع، 47 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close