– آواز ڈیسک –
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کیجانب سے ہر سال قائد شہید ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے اجتماع منعقد کیا جاتا ہے، جس میں ملک بھر سے عوام اور تنظیمی کارکنان شرکت کرتے ہیں، اس سال یکم اگست کو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں ’’قرآن و اہلبیتؑ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کی رابطہ عوام مہم بھرپور انداز میں جاری ہے، انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی 33ویں برسی یکم اگست کو بعنوان قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس منائی جا رہی ہے، خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ پاکستان کے عوام دشمن کے خطرات اور سازشوں سے آگاہ ہوں، لہذا عوام یکم اگست کے اجتماع میں اپنی شرکت یقینی بناکر دشمن کو پیغام دیں کہ ہم بیدار ہیں۔ مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ یکم اگست کو ملت تشیع پاکستان اپنے شہید قائد کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرکے ثابت کریگی کہ انکے افکار اور مشن کو وہ کسی صورت نہیں بھلا سکتی۔ اجتماع کی کور کمیٹی کے کنوینئیر نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد کیوجہ سے اس اجتماع کی اہمیت مزید بڑھ گئی، عوام شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے برسی قائد شہید کے پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے مزید تاثرات اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.