– آواز ڈیسک –
اسلام ٹائمز۔ ایرانی حکومت نے بلوچستان میں بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے ایرانی سفیر کو ٹیلی فون کیا اور ایران میں بجلی شارٹ فال کے باعث بلوچستان کے کچھ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نے وزیر توانائی حماد اظہر کو بجلی کی جلد بحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت بجلی کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے اقدامات کررہی ہے لہذا بلوچستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر جلد قابوپالیں گے۔
جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.