کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنرسندھ عمران اسماعیل نےدعویٰ کیاہے کہ ننھی ماہم کے سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈی این اے رپورٹ کے بعد ملزم کی شناخت ظاہر کرینگے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ سفاکانہ درندگی کا شکار ہونے والی ننھی ماہم کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سےاندوہناک حادثے پر اظہار تعزیت کیا، ننھی بچی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ کو وفاق کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔گورنر سندھ نے کہا کہ اس سے زیادہ ظلم نہیں ہوسکتا کہ بچی سےزیادتی پھر قتل کردیا جائے، علاقے میں خوف کا سماں ہے، اس خوف کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گفتگو میں گورنر سندھ نے دعویٰ کیا کہ قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، ڈی این اے کے بعد مرکزی ملزم کی شناخت ظاہر کرینگے۔یاد رہے تین روز قبل کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے لاپتہ چھ سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا۔ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی۔لیڈی ایم ایل او کا کہنا تھا کہ زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، ڈی این اے سمیت دیگر تمام نمونےحاصل کرلیے ہیں، رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگا کہ کتنے افراد نے زیادتی کی، ہم نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
اگلی خبر پڑھیے
7 دسمبر, 2021
پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی
2 دسمبر, 2021
ای سی جی کی جانب سے ترکمانستان کو بین الاقوامی یوریشین فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت
30 نومبر, 2021
قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو ضمانت پر رہا
27 نومبر, 2021
پاکستانی بزنس ٹائیکون،بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض اور انکے بیٹے احمد علی ریاض پر برطانیہ داخلے پر پابندی عائد کردی
23 نومبر, 2021
آئی بارہ سیکٹر میں ترقیاتی کام جنوری 2022 میں شروع ہوجائے گا،چیئرمین سی ڈی اے
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close