غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے بندروں کے دو گروہ بیچ سڑک ایک دوسرے سے لڑ پڑے، ذرائع کے مطابق بنکاک سے تقریباً 100 کلو میٹر کے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلئے ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلئے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ نے اس پر دھاوا بول دیا، خوراک کے لئے لڑتے بندر چار منٹ تک سڑک پر چلنے والی ٹریفک سے بے نیاز رہے، اس گھمسان کے رن کے باعث کئی گاڑیاں بھی رک گئیں۔
جنگلی؟ وہ غصے میں ہیں! جنگلی بندروں کے حریف گروہ تھائی لینڈ میں حیران ڈرائیوروں کے سامنے ایک دوسرے سے لڑتے ہیں۔ pic.twitter.com/edIL5kKQjn۔
– CSTV_GH (stvcstv_gh) 27 جولائی ، 2021۔
مناظر:
26۔