پاکستانخواتین

گوہر رشید نے خواتین بارے پائے جانے والے معاشرتی تصور کو جاہلانہ قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار گوہر رشید نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں سب سے اچھے مشورے والدہ اور ان کے ارد گرد موجود خواتین کی جانب سے دئیے گئے، میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکار نے ساتھی اداکارہ کبرٰی خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

گوہر رشید نے خواتین سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تصور کو غلط اور جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں انتہائی غلط تاثر ہے کہ مرد کام کی باتیں گھر پر موجود خواتین سے نہیں کرتے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو ہمارے کام سے متعلق کیا پتہ ہوگا اور انہیں اس کی کیا سمجھ ہوگی، یہ تصور انتہائی غلط ہے۔

مذیدپڑھیں: نور مقدم قتل کیس کے حوالے سے اداکارہ حمائمہ ملک نے عدالتی نظام کو ناکارہ قرار دے دیا

گوہر رشید نے کہا کہ مجھے آج تک میری زندگی میں خوبصورت اور سب سے اچھے مشورے اگر کسی نے دیئے ہیں تو وہ میری ماں ہیں یا میرے ارد گرد موجود خواتین جن میں دوستیں اور میری بہن شامل ہیں۔

مناظر:
114۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں