امریکہاولمپکسپاکستانٹینسجاپانچیننیوزی لینڈ

ٹوکیو اولمپکس: چین نے میزبان جاپان کو مات دے کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کے میڈلز ٹیبل پر چین نے میزبان جاپان سے پہلی پوزیشن چھین لی، چین کی مزید تین طلائی تمغوں کے ساتھ کل تعداد تعداد 34 ہوگئی ہے، جاپان نے بھی 15 سونے کے تمغے جیت لیے لیکن مجموعی برتری میں چین آگے ہے، امریکا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ٹوکیو اولمپکس کے چھٹے روز چار ضرب چار سو میٹر فری اسٹائل میں چین اور امریکا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، چینی سوئمرز نے سات منٹ اور 4 اعشاریہ 33 سیکنڈز کے ساتھ طلائی اور امریکا نے سات منٹ چار اعشاریہ سات تین سیکنڈز کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تینوں ٹیموں نے مقررہ فاصلہ کم ترین وقت میں طے کرکے ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ توڑا۔

ذرائع کے مطابق روئنگ کے مینز لائٹ ویٹ ڈبل اسکلز ایونٹ میں آئرلینڈ نے طلائی تمغہ حاصل کیا، ویمنز لائٹ ویٹ کیٹگری میں اٹلی کی ٹیم نے طلائی تمغہ جیتا، فرانس نے چاندی اور نیدر لینڈز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، کنوئنگ ویمنز سلالوم میں آسٹریلیا کی فوکس جیسکا نے 105.4 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ویمنز شوٹنگ کے فائنل میں سلوواکیا کی زوزانہ راہیک نے 43 پوائنٹس حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتا۔ امریکا کی براؤننگ کائیل ایک پوائنٹ کے فرق سے چاندی کے تمغے کی حقدار بنی، مینز ٹینس میں سربیا کے نواک جوکووچ نے جاپان کے کائی نیشی کوری کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، ڈبلز ایونٹ میں کروشیا کے پیئر مارین سلچ اور ایون ڈوج پر مشتمل جوڑی نیوزی لینڈ کے مارکس ڈیئنل مائنل وینس کو چھ دو اور چھ دو سے ہراکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

مذیدپڑھیں: ٹوکیو اولمپکس 2020: جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا کو شکست ہوگئی

ویمنز ڈبلز چیک ریپبلک کی کراجیکوا اور سینیا کوا پر مشتمل جوڑی نے رشین اولمپک کمیٹی کی الینا ویسنینا اور ویرونیکا کو چھ تین تین چھ اور دس چھ سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مناظر:
118۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button