ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1,024,861 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے مذید 86 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 23,295 ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 938,843 افراد صحتیاب ہو چکے، ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ فعال کیسز کی تعداد 62,723 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3,117 افراد کی حالت تشویشناک ہے، تاہم اب تک ملک بھر میں 15,936,674 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 355,483 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 11,019 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 332,078 تک جا پہنچی ہے جبکہ 12,386 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔
سندھ
سندھ میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 377,231 ہو گئی ہے، جبکہ صوبے میں اب تک 5,947 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 331,309 ہے جبکہ 39,975 مریض زیر علاج ہیں۔
خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 143,213 ہوچکی ہے۔ صوبے میں 4,444 افراد چل بسے جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 135,846 ہے اور 2,923 ایکٹو کیسز ہیں۔
بلوچستان۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30,162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 327 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 28,693 ہے اور 1,142 مریض ہسپتالوں اور قرنظینہ سنٹر میں زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86,945 ہو گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے 799 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی تعداد 83,115 ہے جبکہ 3,031 مریض ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں 8,008 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 137 فراد جان بحق اور 7,063 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور 808 مریض زیر علاج ہیں۔
آزاد کشمیر۔
آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23,819 جبکہ 622 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی تعداد 20,739 اور 2,458 مریض زیر علاج ہیں۔
آراء:
149۔