پاکستانصحتلاہور

ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، یاسمین راشد

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ دن رات زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کیلئے محنت کر رہے ہیں، کل پنجاب میں ریکارڈ ویکسی نیشن کی گئی، ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، کل پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح زیادہ ہوتی ہے، لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلاؤ کی شرح 3.4 فیصد ہے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، ادویات کی خریداری کے عمل کا آڈٹ کرایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ نے ادویات کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں