حقوقدینیاتعراق

حشد الشعبی کا داعش کے خلاف کامیاب آپریشن

– آواز ڈیسک –

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے اس کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے 52 بریگیڈ کے کمانڈر احمد جاسم الآمرلی نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی اورعراقی فوج نے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کے دوسرے دن ایک کامیاب کارروائی کے دوران داعش کے 4 ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور فوج نےعراق کے شمالی صوبوں کرکوک اور صلاح الدین میں امن و امان برقرار کرنے کیلئے منگل کے روز سے ایک آپریشن شروع کیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی، اپنے ملک کی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور وہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں شامل ہے اور خاص طور سے داعشی عناصر کے خلاف وہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، حالانکہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز عراق کے شہر موصل اور کرکوک میں روپوش اور باقیماندہ داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں