حیدر آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے حیدر آباد زونل آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی متعصب صوبائی حکومت کا سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نہ شہری علاقوں میں کوئی کام کروانے کیلئے تیارنہیں اور نہ ہی تعلیم و صحت کی سہولیات دینے کو تیار ہے، شہر ی سندھ کے عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کے لئے کچھ نہیں کرنا جو بھی کرنا ہے اب آپ نے اور ہم نے ساتھ مل کر کر ناہے، ایم کیو ایم پاکستان نے حیدر آباد کے عوام کے حقوق کیلئے سندھ کی نسل پرست حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی کا پروگرام منعقد کیا تھا لیکن کورونا کی شدت کو دیکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ریلی کو کچھ دن کے لئے ملتوی کردیا جائے ریلی میں لاکھوں لوگوں کی شرکت ہوگی جس کے پیش نظر ہم نے احتجاجی ریلی کو ملتوی کیا ہے ریلی ملتوی کرنے کا مقصد شہریوں کو کورونا سے محفوظ رکھنا ہے،جیسے ہی کورونا کی صورتحال بہتر ہو گی اس احتجاجی سلسلے کو دوبارہ یہیں سے ہی شروع کریں گے۔کنور نوید جمیل نے مزید کہا کہ سندھ کی متعصب حکومت کے رویوں سے تنگ آکر ہم نے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا ہے جو ہم حاصل کر کے رہیں گے اور ہم عوام کے ساتھ مل کر سندھ کے شہری علاقوں کے حقوق حاصل کر کہ رہیں گے اب اس نسل پرست سندھ حکومت کو عوام کے حقوق اور فنڈز کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے اور اگر یہ باز نہ آئے تو انکی حکومت کا خاتمہ ہم عوام کے ساتھ مل کر کریں گے۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین ڈٖسٹرکٹ کمیٹی،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک تھے۔
اگلی خبر پڑھیے
29 دسمبر, 2022
(no title)
29 اکتوبر, 2022
‘‘مسلم کونشن اْمہ کو ایک پرچم تلے اکٹھا کرنے کا واحد پیلٹ فارم ہے ’’
21 اکتوبر, 2022
پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے شاہ چارلس سوئم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
10 اکتوبر, 2022
ڈوبتے پاکستان میں اپنے چیف کی تلاش
8 اکتوبر, 2022
مینگورہ، فورسز سے جھڑپ میں 2 شدت پسندہلاک، 4 اہلکار زخمی
یہ بھی دیکھئے
Close
-
عشق را سرمایۂ ایماں علیؑ- سید عکاشہ8 اکتوبر, 2022