پاکستان

امت کوحضرت عثمان غنیؓ کی سیرت و کردار کو اپنانا چاہیۓ

مورو(ایچ آراین ڈبلیو) 18 ذی الحج خلیفہ سوم، داماد نبی، مظلوم مدینہ حضرت عثمان غنیؓ کے یوم شھادت پر سرکاری عام تعطیل نہ کرنے پر اہلسنت والجماعت مورو کی مختلف جماعتوں نے مل کر جلوس کی صورت مولانا صفیع الل حیدری، قاری شاہد فاروقی، مولانا عبدالوحید حیدری، قاری محمد مدنی، قمر فاروق، ڈاکٹر خالد محمود سومرو، قاری دانش، مرتضی آراٸيں اور دیگر کی سربراہی میں ریلی نکالی ریلی مورو شہر کے مختلف روڈ گلیو محلوں سے ہوتی ہوٸی نیشنل پریس کلب مورو کی آفیس پہنچی جہاں پر رہنماٸوں نے ریلی میں شریک شرکإ سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حضرت عثمان غنیؓ عشق رسول ﷺ سے سرشار تھے حیا اور پاکدامنی آپؓ کی خوبیاں تھیں ذوالنورین اور ذوالحجرتین کے القاب ملے نبی رحمت ﷺ کو آپؓ سے اس قدر محبت تھی کہ آپ ﷺ نے اپنی پہلی بیٹی سیدہ رقیہؓ اور ان کی وفات کے بعد دوسری بیٹی سیدہ ام کلثومؓ کا نکاح آپ سے کردیا تھا اس وجہ سے آپ کو ذوالنورین یعنی دو نور والوں کا لقب ملا آپؓ نے حبشہ اور مدینہ کی طرف ہجرتیں کیں اس وجہ سے آپ کو ذوالحجرتین کا خطاب ملا امت کو حضرت عثمان غنیؓ کی سیرت و کردار کو اپنانا چاہیۓ ان خیالات کا اظھار انہوں نے سیدنا عثمان غنیؓ کے یوم شہادت پر روایتی مدح صحابہ جلوس سے خطاب کرتے ہوۓ کیا رہنماٸوں کا کہنا تھا اہل سنت والجماعت گزشتہ سالوں سے خلفاۓ راشدین کے یوم وفات و شہادت پر عام تعطیل کا مطالبہ کرتی آرہی ہے حکومت اب ہوش کے ناخن لے اور خلفاۓ راشدین کے یوم وفات و شھادت پر عام تعطیل کا اعلان کرے-

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button