پاکستانکراچیکوئٹہ

اے وی ایل سی کی موٹرسائیکل لفٹرزکیخلاف کارروائی،3لفٹرزگرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں مو ٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف مزید کاروائیاں۔تین (03) مو ٹر سا ئیکل لفٹرز ملزمان گرفتار، تین (03) سرقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں بر آمد-ملزمان میں زید عرف الطاف ولد عارف، عمران ولد اکرام اور دانش ولد عبدالعزیز شامل ہیں-ملزمان عا دی جرائم پیشہ اور مو ٹر سا ئیکل چوری کی متعددوارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں-ملزمان زید اور دانش سے برآمدہ سر قہ شدہ مو ٹر سا ئیکل فروری 2021 سے ان کے اپنے استعمال میں تھی-ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سا ئیکلیں چوری کر کے چیکو باغ، ساکران (بلوچستان) میں فروخت کر تے ہیں-ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرKGU-2430 سپر پاور 70 تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر124/2021 ہے-ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سا ئیکل نمبرGAM-9578 دھوم 70 تھانہ پریڈی سے سرقہ ہے جسکا مقدمہ الزام نمبر948/2021 ہے-

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھئے
Close
Back to top button