پاکستانپشاورتعلیمصحتگلگت بلتستانمعیشت

پی ٹی آئی کے پی میں غربت، پسماندگی ختم کر نے میں ناکام ہوگئی، سراج الحق

پشاور (ایچ آر این ڈبلیو)‌ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ۔ صرف دعوﺅں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی جاری ہے ۔ صوبہ میں تعلیم و صحت کے شعبوں اور انفراسٹرکچر کا براحال ہے ۔ فاٹا کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدے تاحال پورے نہیں ہوسکے ۔ حکومت نے اب تک کاغذوں پر فاٹا کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا، عملی اقدامات زیرو ہیں ۔ حکومت بارشوں کے نتیجہ میں ہونے والے عوام کے مالی نقصانات کا ازالہ کرے ۔ وزیراعظم غریبوں کو چھت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریں ۔ اسلامیان پاکستان کو متحد ہو کر ظلم اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرناہوگا ۔ جماعت اسلامی کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی خواہش رکھتاہے ۔ جماعت سے وابستہ افراد قرآن وسنت کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے مرکز اسلامی پشاور میں کارکنان جماعت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی ، نون لیگ اور پی پی کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں، تینوں جماعتیں آئی ایم ایف کی غلامی ، سودی معیشت کو جاری رکھنا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مفادات کی سیاست نے ملک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔ جمہوریت کے نام پر قوم کو عرصہ دراز سے دھوکہ دیا جاتا رہا ہے ۔ مارشل لاز نے رہی سہی کسر نکال دی ۔ پاکستان کی ترقی کے لیے یہاں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرنا ہوگا۔ جمہوریت کو اسلامی اصولوں کے تابع کرنے سے ہی عوام کی بہتری ممکن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں دو فیصد سے کم طاقتور افراد نے قبضہ کر رکھاہے ۔ چہرے بدل بدل کر وہی لوگ اقتدار کے ایوانوں میں آجاتے ہیں ۔ انتخابات میں جس کے پاس جتنا پیسہ ہو ، اس کی کامیابی کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ایسے فرسودہ نظام سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے او ریہ کام صرف اور صرف عوا م کی طاقت سے ہوسکتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ پرامن جمہوری انقلاب وقت کی ضرورت ہے ۔
سراج الحق نے کہاکہ بارشوں سے گلگت بلتستان اور کے پی میں خدانخواستہ مزید نقصان ہوسکتے ہیں ۔ حکومت حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرے ۔انہوںنے کہاکہ ملک میں قدرتی آفات اور دیگر ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے والے اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اپنی استعداد کے مطابق عوامی خدمت کے ہر شعبہ میں بھر پور کام کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی آئندہ بھی یہ کام بھر پور طریقے سے جاری رکھے گی ۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں