افغانستانپاکستانپشاورچینمعیشت

طالبان وفد کی چین میں وزیر خارجہ سے اہم ملاقات































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































تیانجن: طالبان کے ایک وفد نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں 12 رکنی طالبان وفد نے چین کے شہر تیانجن میں وزیر خارجہ وانگ یی سے اہم ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور افغانستان میں قیام امن و ترقی کے لیے تعاون اور مدد کی یقین دہانیاں کرائی گئیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ طالبان کو ترکستان اسلامک موومنٹ کے افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے چين کے خلاف سرگرمیاں کرنے کے خدشے سے آگاہ کیا جس پر طالبان نے يقين دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

دوسری جانب افغانستان میں امارات اسلامیہ کے ترجمان محمد نعيم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ چین کی دعوت پر طالبان وفد نے پڑوسی ملک کا دورہ کیا اور چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں سیاست، سیکیورٹی، معیشت اور دو طرفہ باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران ہی طالبان نے اہم ملکی سرحدوں اور کاروباری راہداریوں سمیت 95 فیصد علاقے کا کنٹرول افغان سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے بعد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اپنے آلے پر براہ راست اپ ڈیٹ حاصل کریں ، ابھی سبسکرائب کریں۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں