بحرینپاکستانتجارتسیاحت

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے – Mashriq TV & Newspaper


ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے، جہاں وہ پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریںگے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ دوسرے مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس کی پاکستان کی جانب سے صدارت کریں گے، مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران دونوں جانب سے ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بیرون ملک ملازمت، زراعت، اطلاعات و نشریات، سیاحت اور دوسرے باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوگی۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ بحرین کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وہ وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن رشید الزیانی سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں باہمی تعلقات کے استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امو ر پر بھی بات ہوگی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں