اسرائیلبین الاقوامیتارکین وطنتجارتسعودی عربسیاحتصنعتمتحدہ عرب اماراتمعیشت

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیرمقرر کردیا

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل نے عامر حائیک کو متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیرمقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپید نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں پہلے سفیر کی تقرری کا  اعلان کیا ہے۔ عامر حائیک امارات میں اسرائیل کے پہلے سفیر ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عامر حائیک معیشت اور سیاحت کے شعبوں میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پُل کا کردار ادا کریں گے۔

ٹائمزآف اسرائیل کے مطابق عامرحائیک اسرائیل ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں اور اس سے قبل وہ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف اسرائیل کے سربراہ اور وزارت صنعت، تجارت اور محنت کے ڈائریکٹرجنرل بھی رہ چکے ہیں۔

دو ہفتے قبل متحدہ عرب امارات نے بھی محمد الخاجہ کو اسرائیل میں اپنا سفیر مقرر کیا تھا اور تل ابیب میں سفارت خانہ کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 5 ہزآر یہودیوں کو متحدہ عرب امارات کی نیشنلٹی بھی دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے بغیر کسی لڑائی کے متحدہ عرب امارات پر قبضہ کرلیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button