اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کیٹگری سی ممالک سے پاکستانیوں کو 31اگست تک واپس آنےاجازت دے دی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی پروازوں، چارٹرڈ اور نجی پروازوں کے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی ممالک سے پاکستانی 31اگست تک بغیر اجازت واپس آسکتےہیں۔اس حوالےسےڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کیا ہے ، جس میں پاکستان آنے سےقبل مسافروں کیلئے72گھنٹےپہلے کا منفی پی سی آرٹیسٹ لازمی قرار دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراسلے میں کہا کہ کیٹگری سی ممالک سےدیگرمسافروں کی پاکستان آمدپرپابندی برقرار ہے، پاکستان آنیوالے مسافروں کوٹیسٹ ،دیگر ایس او پیز پرعمل کرنا ہوگا، اس سلسلے میں متعلقہ حکام ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔یاد رہے 13 جولائی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی کے ممالک کےلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ سی کیٹیگری ممالک سےصرف پاکستانی شہریت والوں کوآنےکی اجازت ہوگی۔
اگلی خبر پڑھیے
7 دسمبر, 2021
پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی
2 دسمبر, 2021
ای سی جی کی جانب سے ترکمانستان کو بین الاقوامی یوریشین فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت
30 نومبر, 2021
قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کو ضمانت پر رہا
27 نومبر, 2021
پاکستانی بزنس ٹائیکون،بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض اور انکے بیٹے احمد علی ریاض پر برطانیہ داخلے پر پابندی عائد کردی
23 نومبر, 2021