پاکستانکراچی

خفیہ اطلاع پرقائدآباد سے منشیات سپلائرگرفتارہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآبادسےخفیہ اطلاع پرمنشیات کاسپلائر گرفتار۔گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔پولیس نے مظفرآباد کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کی۔گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور تین کلو سے زائد چرس برآمد۔ملزم اختر زیب عرف عالم زیب عادی مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔گرفتار ملزم نے ضلع ملیر اور کورنگی میں منشیات فروشوں کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔ملزم کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔گرفتار ملزم نے اسلحے کے زور پر شہریوں سے موبائل فون اور کیش چھیننے کا بھی انکشاف کیا۔گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی جاری۔ملزم سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button