اسرائیلافغانستانانسانی حقوقانصافبھارتپاکستانٹیکنالوجیحقوقشامصنعتکراچیکشمیرکورونا وائرسلاہور

آزاد کشمیر انتخابات پی ٹی آئی کی واضح اکثریت

آزاد کشمیر کے انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے اور پاکستان تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرکے وہاں پر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکی ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور سیاسی مہم چلائی تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے کچھ حدود وقیود کو بالائے طاق رکھ کر انتخابی سرگرمیاں کی گئیں جس کا نقصان انہیں صرف 6سیٹوں کی صورت میں بھگتنا پڑا تاہم پیپلز پارٹی کی کارکردگی کسی حد تک تسلی بخش رہی ۔ انتخابات کے نتاءج کے مطابق پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم لیگ (ن)کشمیر میں اپنی حکومت بچانے میں کامیاب نہ ہوسکی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جیت کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے مظفرآباد میں جشن منایا اور آتش بازی بھی کی ۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے 45حلقوں میں سے43کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتاءج کے مطابق تحریک انصاف نے25، پیپلزپارٹی 11مسلم لیگ ن6مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے ۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم سرداریعقوب پی ٹی آئی کے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری آزادکشمیر اسمبلی کے اسپیکر شاہ غلام قادر، ن لیگ کے کرنل وقاص ملک اور پی ٹی آئی کے سردار تنویر الیاس نے میدان مارلیا جبکہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق چوہدری محمد سعید اوربیرسٹرافتخار گیلانی سمیت کئی سرکردہ رہنماوں کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ن لیگ کے رہنما اور آزادکشمیر کے موجودہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدربمشکل اپنی آبائی سیٹ صرف 490ووٹ سے جیت سکے جبکہ دوسری نشست پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ آزادکشمیر میں عام انتخابات کے د وران تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں تحریک انصاف کے دو کارکن ہلاک ہوگئے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر سردار عبدالرشید سلہریا کا کہناہے کہ انتخابات مجموعی طور پر پرامن رہے، کچھ مقامات پر چھوٹے موٹے واقعات ہوئے ہیں کوٹلی واقعہ میں جانی نقصان پر دکھ ہے ۔ انتظامیہ کوملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے خوابوں کو جلا بخشتے ہیں ۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک دن پورے کشمیر کے لوگ اسی آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور اپنے نمائندوں پر مشتمل شیخ رشید،فوادفرخ حبیب حکومت بنائیں گے ۔ آج کا انتخاب عمران خان کے نئے کشمیر کے نام انشاللہ ۔ دریں اثنا اتوار کو پنڈدانخان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھاکہ آزاد کشمیر انتخابات میں عمران خان کی کامیابی سے بھارت بہت خاءف ہے ۔ الیکشن میں عوام نے بڑھ چڑھ کر بلے پر مہر لگائی، آج بھارتی میڈیا نے کشمیر کے حوالے سے عمران خان حکومت کی بھر پور مخالفت کی ۔ آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت بننے سے بھارت کو بہت بڑ ادھچکا لگے گا ۔ دریں اثناوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ راولپنڈی کا کیش گروپ ہار گیا ،عمران خان جیت گیا ،بلے کی فتح ہوئی سندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام لال حویلی میں کشمیر الیکشنز کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سارے کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس پوری دنیا میں لڑے گا، پی ٹی آئی غریب آدمی کے ساتھ جیتی ہے اسلام آباد میں ایک بیٹی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاد جہاد کرے گی ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھارت سے مدد کے ن لیگی امیدوار کے بیان پر ردعمل دے دیا ۔ ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ پہلے ہی بتایا تھا یہ لوگ کیا کرنا چاہتے ہیں ، اصل میں ان کا ایجنڈا نریندر مودی کا ایجنڈا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ پچھلے 15 سال سے بھارتی ایجنڈے پر کار فرما ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ اپنے کرپٹ اور چور لیڈر کی طرح ان کے امیدوار بھی دھرتی کا بوجھ ثابت ہو رہے ہیں ۔ شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ڈائن بھی 7 گھر چھوڑ دیتی ہے، نواز شریف، حمد اللہ محب ملاقات کا ایجنڈا اور پلان یہی تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوٹی دولت اور کرپشن بچانے کے لیے یہ پاکستان کے ازلی دشمنوں سے مل کر دھرتی کے خلاف میر جعفر ثابت ہو رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کی فتح یقینی تھی ایک روز قبل گیلپ سروے بھی یہی کہہ رہا تھا، سروے کے مطابق بھی44 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کو وہ ووٹ کریں گے ۔ 12 فیصد نے کہا تھا ن لیگ کو ووٹ کریں گے جبکہ9 فیصد نے کہا تھا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ کریں گے ۔

پاک فوج کی گاڑی کو المناک حادثہ

پاک فوج کے جوان ملک کو درپیش حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہتے ہیں اور اپنے خدمات پیش کرتے ہیں ، امن و امان کا مسئلہ ہو ، انتخابات کا معاملہ ہو ، کورونا وائرس کا مسئلہ ہو پاک فوج کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، آزاد کشمیر میں ہونیوالے انتخابات میں بھی پاک فوج نے خدمات سر انجام دیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں کی ایک کوئیک ری ایکشن فورس کی ٹیم آزاد جموں و کشمیر انتخابات برائے 2021 میں امن و امان برقراررکھنے میں مدد دینے کے لئے فراءض کی انجام دہی پر مامور تھی کہ اس دوران لسوہ میں سخت ڈھلوانی موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی نیچے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے جب کہ اس دوران ایک سویلین ڈرائیور بھی زخمی ہو گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لئے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ۔

جاسوسی ٹیکنالوجی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے تحفظات

بھارت کی جانب سے جاسوسی کے لیے اسرائیلی کمپنی کے سافٹ ویئر کے استعمال سے متعلق رپورٹس پر صحافیوں ، سماجی رضا کاروں اور سربراہان نے مملکت عالمی حقوق انسانی کے بحران کو بے نقاب کیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ جاسوسی کے لیے استعمال ہونے

والی ٹیکنالوجی کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ۔ رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے جاری کردہ ایک بیان میں خبردار کیا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق پر اسپائی ویئر انڈسٹری کے تباہ کن اثرات پڑ رہے ہیں ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور فرانسیسی میڈیا نے میڈیا کمپنیوں کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر تقریباً 50 ہزار موبائل فون نمبرپر مشتمل فہرست کا جائزہ لیا اور اس کی اشاعت کی ۔ ایمنسٹی کے سیکریٹری جنرل ایگنیس کالامارڈ نے ایک بیان میں کہا اس سے نہ صرف غیر قانونی طور پر ان افراد کو نشانہ بنائے جانے والے خطرات اور نقصان بے نقاب ہوئے بلکہ عالمی سطح پر انسانی حقوق اور ڈیجیٹل ماحول کی سلامتی پر بھی انتہائی عدم استحکام پیدا ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاسوسی کا سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی این ایس او صرف ایک کمپنی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خطرناک صنعت ہے جو کئی عرصے سے قانونی حیثیت میں فعال ہے اور اسے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہ میں فوری طور پر سائبر نگرانی کی صنعت پر زیادہ سے زیادہ قواعد و ضوابط، انسانی حقوق کی پامالیوں اور پامالیوں کے لیے جوابدہی اور اس صنعت پر زیادہ سے زیادہ نگرانی کی ضرورت ہے ۔ خیال رہے کہ اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے سخت مذمت کی گئی تھی ۔ بھارت کی جانب سے حکومتی سرپرستی میں بڑے پیمانے پر خفیہ نگرانی اور کارروائیوں کے لیے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کا استعمال کیے جانے پر سخت مذمت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نے کہا تھا کہ بھارت کا یہ رویہ عالمی قواعد اور ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب کچھ روز قبل ہی 17 میڈیا اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارت کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں اسرائیل کے جاسوسی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے صحافیوں ، سرکاری افسران اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کے اسمارٹ فونز کامیابی سے ہیک کرتے رہے ہیں ۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button