پاکستان

فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ افسوسناک واقعہ تھانہ شمس کالونی کی حدود میں پیش آیا ہے۔

اسلام آباد: میاں بیوی نے تلخ کلامی پر ایک دوسرے کو گولیاں مار دیں

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ تھانہ شمس کالونی میں ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کردیا جس کے بعد جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

علاقہ پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک اور شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ لین دین کے تنازع پر کی گئی ہے۔

اسلام آباد: فیصل مسجد کا اندرونی ہال سیل، انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری

علاقہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کردیے گئے ہیں جب کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی پولیس نے اکھٹے کیے ہیں۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں