اسرائیلبین الاقوامیتارکین وطنحقوقفلسطین

اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے اپنی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کیا

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر کل رات اسرائیل کی طرف سے بمباری کے بارے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری در حقیقت اس کی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کرنے کی ایک ناکام کوشش کا حصہ ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ پر بمباری کرکے اسرائیل نے اپنی شکست خوردہ طاقت کو ظاہر کیا ہے۔

حماس نے بیان میں اس بات پر زوردیا ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے فلسطینی عوام اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کا سلسلہ بیت المقدس کی آزادی تک جاری رہےگا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے کل رات غزہ کے شمال مشرق میں خان یونس علاقہ میں بمباری کی ۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائيل نے غزہ کے جنوب میں بھی بعض علاقوں پر بمباری کی ہے۔ ادھر فلسطینیوں نے آتشگیر غباروں کے ذریعہ صہیونیوں کے آرام و سکون کو سلب کرلیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں