افغانستانبین الاقوامیپشاورتارکین وطن

افغان سکیورٹی فورسز نے 30 اضلاع کو طالبان دہشت گردوں سے آزاد کرالیا

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان حکومت کے انفارمیشن سینٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے ترجمان اجمل عمر شینواری  نے کہا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے 30 اضلاع کو طالبان دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ افغان فورسز نے اب دفاعی پوزیشن کو بدل کرے طالبان پر حملوں کا آغاز کردیا ہے۔

اجمل عمر شینواری نے کہا کہ حالیہ مدت میں طالبان کے خلاف 154 فوجی آپریشن کئے گئے جن میں 1500 طالبان ہلاک جبکہ 800 زخمی ہوگئے ہیں۔

شینواری نے کہا کہ طالبان دہشت گردوں کامقابلہ صرف افغانستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ اس میں دیگر ممالک کو بھی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کے قبضہ سے 30 اضۂاع کو آزاد کرالیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button