انصافپاکستانکراچی

سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق120 روز میں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی نے فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے درخواست جمع کرادی ، درخواست گزاروں میں خرم شیر زمان سمیت 6اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی سیٹ اپ اگست2020میں ختم ہوا تھا، قانون کےمطابق120روزمیں بلدیاتی انتخابات کرانا ہوتے لیکن ایک سال گزر نے کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائےگئے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکی ٹھوس وجہ بھی نہیں بتائی گئی، سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے اور بلدیاتی انتخابات تک غیر جانبدار کارپوریشن ایڈمنسٹریٹرتعیناتی کا حکم دیاجائے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں