آسٹریلیابین الاقوامیتارکین وطنکورونا وائرس

آسٹریلیا میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں مزید سختی اور توسیع کے سرکاری حکم کے خلاف  عوامی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا گيا ہے اور ایس او پیز کو بھی سخت کیا گیا ہے تاہم حکومتی فیصلے پر شہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اوروہ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پودوں کے گملوں کے علاوہ بوتلیں بھی پھینکیں جب کہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button