اولمپکسبھارتبین الاقوامیتارکین وطنٹینس

افغان فضائیہ کے حملے میں 25 طالبان ہلاک

ہندوستان کی مایہ ناز خاتون مکہ باز ایم سی میری کام نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت حاصل کر لی ہے۔ 38 سالہ مکہ باز نے اپنی حریف جمہوریہ ڈومینیکا کی ہرنانڈز گارسیا کو 4-1 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی میری کام نے آخری 16 مکے بازوں میں مقام حاصل کر لیا۔ ہندوستان کو امید ہے کہ وہ تمغہ حاصل ضرور کریں گی۔

ادھر، ہندوستان کی ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیتا اور وہ تیسرے راؤند میں داخل ہو گئیں۔ بترا نے یوکرین کی کھلاڑی مارگریٹا پیسوتسکا کو سخت مقابلہ میں شکست دی۔ مانیکا بترا سے بھی ہندوستان کے عوام کو میڈل کی امید ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button