مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں افغان مظاہرین نے پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کیا ہے۔ افغان مظاہرین نے پاکستان اور طالبان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
اطلاعات کے مطابق افغان مظاہرین نے اس موقع پر ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدوکوب کیا اور ہنگامہ آرائی بھی کی۔
برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔