ایرانی سپاہ کے حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر کے رابطہ عامہ کے سربراہ نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپاہ کی بری فوج نے شمال مغربی سرحدوں پر بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد اور ضبط کرلیا ہے۔
حمزہ سید الشہداء ہیڈکوارٹر کے رابطہ عامہ کے سربراہ نے کہا کہ شر پسند اور دہشت گرد عناصر اس اسلحہ کو ایران کے اندر تخریبی کارروائی میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن سپاہ کی بر وقت کارروائی کے نتیجے میں شر پسند عناصر اور دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے مغربی آذربائیجان صوبہ کی سرحد یں تین ممالک ترکی، آذربائیجان اور عراق کے ساتھ ملتی ہیں۔