بھارتبین الاقوامیتارکین وطنکشمیر

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 افراد جاں بحق

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظآم کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان ہلاک ہوگئے، بھارتی فوج نے ضلع سوپور میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع میں اب بھی آپریشن جاری ہے، بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کردیا ہے جب کہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button