پاک آرمیپاکستان

سورغر بیٹنی قوم کے 55 گھرانوں کے متاثرین کو ایک ایک لاکھ امداد کی تقسیم

ٹانک (ایچ آراین ڈبلیو) ضم شدہ ایف آر جنڈولہ میں سورغر بیٹنی قوم کے 55 گھرانوں کے متاثرین کو فرنٹئیر کور جنڈولہ قلعہ میں ایک ایک لاکھ روپے سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے تقسیم کیئے اس موقع پر ان کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر 245 ونگ ،علاقائی عمایدین ،مشران،مقامی صحافیوں سمیت سرکردہ سماجی رہنما ملک پتو بھٹنی بھی تھے۔ سیکٹر کمانڈر ساوتھ جب جنڈولہ قلعہ پہنچے تو فرنٹئیر کور کے جوانوں کو عید کی مبار کباد دی اور بعد میں مختلف علاقوں سے آئے ہوے فٹبال کے سینکڑوں کھلاڑیوں میں فٹبال تقسیم کئے۔ کھلاڑیوں سے بات چیت کی نوجوانوں نے سیکٹر کمانڈر کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا۔ سیکٹر کمانڈر کو علاقائی عمائدین اور مشرانوں کی جانب سے ہار پہنائے گئےاور شاندار استقبال کیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر نے متاثرین بیٹنی کو فی کس ایک لاکھ روپے دیتے ھوئے کہا کہ اس سے پہلے بھی تین تین لاکھ حکومت کی طرف سے ادا ھوچکے ھیں جن کے گھر مسمار ھوچکے تھے ان کو چار چار لاکھ روپے مل گئے ھیں ۔
سیکٹر کمانڈر ساوتھ نے قبائلی مشران سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ بیٹنی قوم نے اپنا تمام غیر قانونی اسلحہ حکومت کے پاس جمع کراکے امن پسندی کا ثبوت دیا ھے انہوں نے کہا کہ آپ کے محافظ پاک فوج اور پولیس ہے آپ کو غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کی ضرورت نہیں ھے۔ آپ نے اپنے اور آنے والی نسلوں کیلئے منزل کا تعین کرنا ھے۔ اپنے بچوں کو ہتھیار دینے کی بجائے قلم دو ان کو پڑھا لکھا کر ملک کا مفید شہری بناو۔ اب قبائلی لشکر کشی کا زمانہ ختم ھوگیا ھےآپ لوگوں کی حفاظت کیلئے فرنٹئیر کور اور پاک آرمی موجود ھے۔ اس موقع پر بھٹنی قبائل کے جانب سے کچھ علاقائی مطالبات پیش کئے گئے جس کو سیکٹر کمانڈر نے متعلقہ افسران بالا تک پہنچانے کا یقین دلایا آخر میں سیکٹر کمانڈر نے آنے والے تمام عمائدین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button