امریکہاولمپکسپاکستانجاپانخواتینفٹ بال

ٹوکیو اولمپکس: امریکی خواتین فٹ بال ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا

ٹوکیو اولمپکس میں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں خواتین کی عالمی فٹبال چیمپئن امریکی ٹیم کو سویڈن کے ہاتھوں شکست ہو گئی، کھیل کے ہر مرحلے پر سویڈش کا غلبہ رہا جنہوں نے امریکی ٹیم کو دبائے رکھا اور امریکا کو افتتاحی میچ میں ہی 0-3 کی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے 25ویں منٹ میں صوفیہ جیکوبسن نے افتتاحی گول کیا، بلیک سٹینس نے دوسرے ہاف کے اوائل میں برتری کو دگنا کر دیا، اس کے بعد میچ کے 72ویں منٹ مییں  لینا ہارٹگ نے تیسرے گول سے سویڈن کو زبردست افتتاح سے ہمکنار کیا۔

مذیدپڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

دوسری جانب خواتین سافٹ بال میں تین میچوں کا فیصلہ ہوا، جاپان نے آسٹریلیا کو شکست دی، کینیڈا نے میکسیکو، امریکا نے اٹلی کو ہرا دیا، ٹوکیو اولمپکس کی باضابطہ افتتاحی تقریب آج منعقد کی جائی گی جس میں پاکستانی دستہ بھی شریک ہو گا، قومی کھلاڑی کئی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

آراء:
124

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button