پاکستانصحت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، صدر پاکستان کا نوٹس – Pakistan

صدر عارف علوی نے عید الاضحٰی کے موقع پر فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے معاملے کا نوٹس لے لیا، متعلقہ اداروں کو خطوط لکھ کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے سیکرٹری وزارت داخلہ ، وزارت صحت اور مذہبی امور کو خطوط لکھے گئے ہیں،

صدر مملکت نے عید کی نماز کے دوران فیصل مسجد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے،

خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے اثرات کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات ازحد ضروری ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button