افغانستانامریکہایرانایشیاپاکستانپشاورتاجکستانترکیچیندفاعروس

طالبان کا قبضے کا دعویٰ جھوٹا ہے: افغان حکومت –

کابل: افغان حکومت نے طالبان کے افغانستان کے 90 فی صد علاقے پر قبضے کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے نوّے فی صد علاقے پر قبضے کا طالبان کا دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، اب بھی افغانستان کے بیش تر علاقے ہمارے کنٹرول میں ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے بتایا کہ ملک کی سرحدوں پر افغان سیکیورٹی فورسز کا کنٹرول ہے، طالبان کا دعویٰ پروپیگنڈا ہے، پیٹاگون کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ ملک کے تقریباً نصف یعنی 4 سو اضلاع طالبان کے قبضے میں ہیں، جب کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی نوے فی صد سرحد پر طالبان کا کنٹرول ہے، جس میں تاجکستان، ترکمانستا، ازبکستان اور ایران کے ساتھ سرحد شامل ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، امریکا کی جانب سے بھی فضائی حملوں کے ذریعے افغان فورسز کی مدد کی جا رہی ہے، تاہم امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ فضائی حملوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں مہیا کر سکتے۔

طالبان کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ طالبان کے زیر کنٹرول علاقوں میں داعش کو فعال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انھوں نے کہا کہ افغانستان میں وسطی ایشیا یا چین سے تعلق رکھنے والے شدت پسند موجود نہیں ہیں۔

ذبیح اللہ کا کہنا تھا طالبان نے ترکی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا، انخلا مکمل ہونے کے بعد افغانستان میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی کسی طور بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری طرف روس نے آئندہ ماہ سے افغانستان کی سرحد کے قریب تاجکستان اور ازبکستان میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، تاجکستان میں ماسکو کے اڈے پر تعینات روسی ٹینک اگلے ماہ ہونے والی فوجی مشقوں کے لیے افغانستان کی سرحد کے قریب پہنچ چکے ہیں، تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ افغانستان کی سرحد کے قریب واقع ’حرب میدان‘ میں فوجی مشقیں کی جائیں گی، جہاں طالبان نے افغان فوجیوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔

تبصرے

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں