
فوٹو: سماء ٹی وی
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز مجموعی طورپر 30ہزار سے زائد آلائشیں اٹھانے کا دعویٰ کرڈالا۔
سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کہنا ہےکہ جام چاکرو کی لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 14 ہزار 50 ٹن آلائشیں و کچرا، گوند پاس 14ہزار 980 ہزار ٹن آلائش و کچرا اور شرافی گوٹھ پر 3ہزار 323 ہزار ٹن آلائش وکچرا، لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رات تک تمام کلیکشن پوائنٹس کلئیر کرکے چونے کا چھڑکاؤ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے یقینی بنایاجائےگا۔ عید کی تعطیلات میں بلدیاتی عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔
دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کی آلائشیں سڑ رہی، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہی نہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں جن میں بفرزون، نارتھ کراچی، ایف بی ایریا، گلشن سمیت کئی علاقوں میں آلائشیں تاحال سڑکوں پر جابجا موجود ہیں۔