بھارتپاکستانحقوقدینیاتکشمیر

عید قربان اللہ کی رضا کیلئے مخلوق کی خدمت کا درس دیتی ہے، ثروت اعجاز قادری

– آواز ڈیسک –

اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عید قربان ہمیں اللہ کی رضا کیلئے مخلوق کی خدمت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے، دین اسلام کے تحفظ کیلئے ڈٹ جانا ہی سنت ابراہیمیؑ ہے، سنت ابراہیمیؑ ہمیں ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور اللہ عزوجل کیلئے ہر چیز قربان کرنے کا درس دیتی ہے، مسلم اُمہ کے اتحاد کے فروغ اور مظلوم مسلمانوں پر مظالم کو روکنے کیلئے باطل قوتوں کا مقابلہ ایمان کی طاقت سے کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عالم اسلام عیدالاضحیٰ کے مقدس دن عہد کریں کہ مسلمان بھائیوں کے ساتھ دنیا میں جہاں بھی مظالم ہو رہے ہیں، اس کے خلاف آواز بلند کرینگے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے دیکر بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف خاموش نہیں ہوئے بلکہ لیکر رہینگے، آزادی کا نعرہ بلند کرکے بھارت کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو روکا جا سکتا ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہم شہیدوں کو کسی طور بھی نہیں بھول سکتے، ان کی قربانیوں کے سبب ملک دشمنوں سے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز و پولیس اور سول سوسائٹی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، انہوں نے ملک کی سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کیا، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، تو پھر سنت ابراہیمیؑ پر عمل پیر ا ہوکر کلمہ حق بلند اور جدوجہد تیز کرنا ہوگا۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں