– آواز ڈیسک –
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عید الاضحی کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی سے کرونا سمیت اہم بین الاقوامی بیماریوں کے جلد خاتمے کی دعا مانگی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں محمد جواد ظریف نے لکھا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث حاجیوں کے کم ہو جانے کے اس موقع پر آئیے ہم پروردگار عالم سے دعا مانگتے ہیں کہ دنیا نہ صرف کرونا بلکہ غنڈہ گردی، دھونس دھاندلی اور اقتصادی و طبی سمیت ہر قسم کی دہشتگردی کے وائرس سے نجات حاصل کر لے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے آج پاکستان، اومان، ترکی، کویت، قطر، جنوبی افریقہ اور جمہوری آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کو علیحدہ علیحدہ ٹیلیفون کالز میں عید الاضحی کی مبارکباد پیش اور دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر گفتگو کی۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.