پاکستانکشمیرلاہور

یہوددشمنی پر مبنی حملوں کے بعدپاکستان چھوڑا،حملوں کاسلسلہ جاری ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ یہود دشمنی پر مبنی حملوں کے بعد پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیٹوں پر تنقید کی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کہتا ہے کہ میاں نواز شریف نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے۔ اس کے پاس کھیل کھیلنے کے پیسے کہاں سے آئے۔ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی،لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا۔ جنید نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے۔ وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button