پاکستانکراچی

کراچی کےمسائل کیلئےتمام سیاسی قوتوں کومل کرکام کرنےکی ضرورت ہے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) معروف مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے عید الا ضحی کےموقع پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا عید قرباں ہمیں نفرتوں کو ختم کرنے اور محبت کو فروغ دینے کا درس دیتی ہے، عیدالاضحیٰ پر ہمیں اپنی نفرتوں کو ذبح کرکے محبت کے پیغام کوعام کرنےکی ضرورت ہے-شہرکراچی کےمسائل کوحل کرنےکےلیےتمام سیاسی قوتوں کومل جل کرکام کرنےکی ضرورت ہے- سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کرہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا-کراچی کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں-مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے کمشنر ہاؤس کراچی میں کمشنر کراچی نوید احمد شیخ سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی سے متعلقہ مسائل صفائی ستھرائی، برساتی نالوں کی صفائی، ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی مرمت، سمیت انتظامی مسائل کے حل کے لیے فی الفور توجہ دی جائے،اور عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے- مساجد اور مدارس اور دیگر دینی درسگاہوں کی گزرگاہوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کی صفائی کے عمل کو بھی جلد مکمل کیا جائے- اس موقع پر کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے عیدالاضحی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے احکامات بھی جاری کیے- اور اپنے تعاون کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے حوالے فوری اقدامات کریں گے،جس پر مذہبی رہنما آصف رضا قادری نے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا اور عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کتابوں کا تحفہ بھی پیش کیا، اس موقع پر علامہ سید ناصر حسین شاہ، چیئرمینKDS سید عمیر شاہ، عبدالرحمن لودھی، بھی موجود تھے-

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button