پاکستانکراچی

کل ملک بھرمیں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جائیگی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کل عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے تحت فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے جانور اللہ کے حضور قربان کریں گے۔شہر قائد کی مختلف مساجد میں نمازعید الاضحیٰ کے اوقات کا اعلان کردیا گیا، مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نمازعید الاضحیٰ درج اوقات میں ادا کی جائے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے جبکہ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔ سفارش کی گئی ہے کہ اگر کہیں زیادہ نمازی ہوں تو وہاں ایک سے زائد بار نماز عید ادا کردی جائے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button