افغانستانبین الاقوامیپاکستانتارکین وطنلاہور

افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ٹیکسی میں کوئی نہیں بیٹھا، نہ ہی کوئی جھگڑا ہوا: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر کی بیٹی کی مبینہ اغوا کے سلسلے میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی ٹیکسی میں ان کے ساتھ کوئی آدمی نہیں بیٹھا نہ ہی کوئی لڑائی جھگڑا ہوا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے اسلام آباد اور راولپنڈی کی 700 سے زائد گھنٹے کی فوٹیج دیکھی، 200 سے زیادہ ٹیکسیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان چار ٹیکسیوں اور ان کے مالکان تک پہنچے ہیں تاہم ہمیں افسوس ہے کہ ہماری اتنی کوشش کے باوجود وہ خود یہاں سے چلی گئی ہیں البتہ ہم نے مقدمہ کیا ہے اور ریاست پاکستان یہ مقدمہ لڑے گی۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button