افغانستانحقوقدفاعدینیاتلاہور

ڈی جی خان، دہشتگرد لادی گینگ کا سرغنہ ”حدی” مارا گیا

– آواز ڈیسک –

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوبی پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں دہشت پھیلانے والے لادی گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ضلعی پولیس آفیسر فیصل رانا نے بتایا کہ تھانہ کوٹ مبارک کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش عرف حدی مارا گیا۔ پولیس آفیسر نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس میں وہ مارا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکا کا خواب افغانستان میں چکنا چور ہوگیا ہے، ثروت اعجاز قادری

فیصل رانا کے مطابق ملزم قتل اور پولیس مقابلے کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے گینگ کیخلاف آپریشن کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے بھی لادی کینگ کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خدا بخش کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جملہ حقوق بحق مصنف و ناشرمحفوظ ہیں .
آواز دینی ہم آہنگی، جرات اظہار اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہے، مگر اس کے لئے آواز کا کسی بھی نظریے یا بیانئے سے متفق ہونا ضروری نہیں. اگر آپ کو مصنف یا ناشر کی کسی بات سے اختلاف ہے تو اس کا اظہار ان سے ذاتی طور پر کریں. اگر پھر بھی بات نہ بنے تو ہمارے صفحات آپ کے خیالات کے اظہار کے لئے حاضر ہیں. آپ نیچے کمنٹس سیکشن میں یا ہمارے بلاگ سیکشن میں کبھی بھی اپنے الفاظ سمیت تشریف لا سکتے ہیں. آپکے عظیم خیالات ہمارے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں، لہٰذا ہم نہیں چاہتے کہ برے الفاظ کے چناؤ کی بنا پر ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نظر کر دیں. امید ہے آپ تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑیں گے. اور ہمیں اپنے علم سے مستفید کرتے رہیں گے.

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھئے
Close
Back to top button