افغانستانایرانبین الاقوامیتارکین وطنچینروس

تہران میں ” افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے” اجلاس منعقد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مجمع جہانی بیداری اسلامی کی جانب سے ” افغانستان میں پائدار امن و صلح کے عنواں سے” آن لائن اجلاس جاری ہے۔

افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں آن لائن  اجلاس سے مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عالمی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں امن و صلح کو ہمسایہ ممالک کے لئے اہم قراردیا۔  اس اجلاس میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزائی، افغانستان قومی مصالحتی کمیٹی کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ،عطا نور محمد جواد محسنی افغانستان، وحید اللہ سباوون افغانستان ،  ملا برادر افغانستان ، اسماعیل خآن حاکم ہرات افغانستان، حکمتیار افغانستان ، صلاح الدین ربانی سابق وزیر خارجہ افغانستان اور مسعود احمد شاہ مسعود افغانستان نے آن لائن شرکت کی۔ اس کے علاوہ چین ، روس اور بعض دیگر ممالک کے نمائندے بھی آن لائن اجلاس میں اپنے نظریات اور خیالات کا اظہار کریں گے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں