ایرانپاکستانکراچیکوئٹہ

گرمیوں میں گیس کا بحران نالائق وزیر اعظم کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،شازیہ مری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ملک میں صنعتوں کو گیس کی عدم فراہمی حکومت کی نالائقی کی انتہا ہے اور گرمیوں میں گیس کا بحران نالائق وزیر اعظم کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ختم کرکے ملک سے دشمنی کی گئی ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج ملک میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام سخت پریشان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گوادر سے راہداری اور ایران سے گیس حاصل کرنے منصوبے شروع کیے اور صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت حکومت میں خارجہ پالیسی پارلیمان کا اختیار تھا اور صدر آصف علی زرداری نے پارلیمان کو بااختیار بناکر ملک کو خود مختار بنایا۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ ملک اس لیئے مشکلات کا شکار ہے کیونکہ ملک میں سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے۔

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button

اپنا ایڈ بلاکر تو بند کر دیں

آواز ، آزادی صحافت کی تحریک کا نام ہے جو حکومتوں کی مالی مدد کے بغیر خالص عوامی مفادات کی خاطر معیاری صحافتیاقدار کی ترویج کرتا ہے اپنے پسندیدہ صحافیوں کی مدد کے لئے آواز کو اپنے ایڈ بلوکر سے ہٹا دیں