اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے بریگیڈ کمانڈر علی الموسوی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ حشد الشعبی، ملک میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے تمام منصوبے ناکام بنا دے گی۔ عرب ای مجلے جانا جاتا ہے کے ساتھ گفتگو میں علی الموسوی نے کہا کہ حشد الشعبی فورسز عراقی سرحدی علاقوں کو امریکہ کی جانب سے دہشتگردوں کی جنت میں بدلنے دیں گی اور نہ ہی ملکی امن و امان کو ہر گز داؤ پر لگنے دیں گی۔ حشد الشعبی کے بریگیڈ 39 کے کمانڈر نے خبرداد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہتھیار جتنے بھی پیشرفتہ اور عراقی عوام کے خلاف ان کے حملے جتنے بھی منفرد ہو جائیں؛ حشد الشعبی کی جانب سے آج کے بعد سے امریکہ کا ہر منصوبہ ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، عراق میں ہرج و مرج کی کیفیت کو رواج دینا اور اس ملک کو ماضی میں دھکیل دینا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب اس نے صحرائے اردن میں بھی ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ علی الموسوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی نے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی ہر نقل و حرکت کو زیر نظر رکھنے کے لئے اپنے تمام سکیورٹی، دفاعی، انٹیلیجنس و شناختی ذرائع کو فعال کر رکھا ہے۔
اگلی خبر پڑھیے
7 دسمبر, 2021
پاکستان طلبا کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے شاندار مواقع موجود ہیں،کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی
21 ستمبر, 2021
امریکہ نے اوائل نومبر میں مکمل ویکسین لگوانے والے مسافروں کیلئے فضائی سرحدکھولنے کا اعلان کردیا
15 ستمبر, 2021
انڈونیشیا نومبر میں غیر ملکیوں کے لیے سرحد دوبارہ کھول دے گا ،وزیر صحت
9 ستمبر, 2021
چیئرمین سینٹ کی ادائیگی عمرہ کیلئےپاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب آمد
6 ستمبر, 2021
لیبیا:معمر قدافی کے بیٹے السعدی قدافی کوجیل سے رہاکردیا گیا
یہ بھی دیکھئے
Close