افغانستانپاکستانیورپ

جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے: طالبان

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہےکہ جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے۔

افغانستان میں بھارتی صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےکہا کہ ہمیں علم نہیں کہ صحافی دانش صدیقی کی ہلاکت کس کی فائرنگ سے ہوئی، ہمیں غیر ملکی خبر ایجنسی کے صحافی کی موت پر افسوس ہے۔

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے صحافی بغیر اطلاع جنگ کے علاقے میں داخل ہورہے ہیں، جنگی علاقے میں داخل ہونے والا ہر صحافی ہمیں آگاہ کرے اور آگاہی کے بعد ہم اس کی مناسب دیکھ بھال کریں گے۔


YT چینل کو سبسکرائب کریں

گوگل ایپ اسٹور پر ایسی ٹی وی اینڈروئیڈ ایپ انسٹال کریں

مزید دکھائیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button