اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) صدر عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر علوی نےوزارتوں اورڈویژنزسےکارکردگی رپورٹ طلب کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے، صدارتی حکم نامہ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز عید الاضحیٰ کے بعد ایوان صدر میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر کی جانب سے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، کون سے پراجیکٹس جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچے انہیں اور جو زیر تعمیر ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صدر علوی کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے لئے ہی حکومت سے کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے، حکومت کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کی روشنی میں صدر کے خطاب کے مندرجات مرتب کئے جائیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی حکومت کی کارکردگی پر عید کے بعد مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، خطاب کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہو گا۔
اگلی خبر پڑھیے
پاکستان
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
4 ستمبر, 2022
عائشہ قاضی: پاکستان میں ’فلیگ فٹ بال‘ کی پہلی تربیت یافتہ کوچ
4 ستمبر, 2022
اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع، 47 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی
4 ستمبر, 2022
بلوچستان ، آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع – روزنامہ آزادی
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close