کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا اور مسافروں سے اضافی کرایہ لیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دئیے، کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے کرایوں میں پانچ سو روپے تک کا اضافہ کردیا۔لاڑکانہ،سکھر،شہداد کوٹ اورشکارپورکے کرایوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ راچی سے پنجاب اورکے پی جانے والے مسافروں سے بھی ہزارسے پندرہ سو روپے اضافی لیے جانے لگے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کےبعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کردی۔
اگلی خبر پڑھیے
پاکستان
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
7 اکتوبر, 2022
میں نے پانچ ایم این اے خرید لئے ہیں، عمران خان کی نئی آڈیو لیک ہو گئی
4 ستمبر, 2022
عائشہ قاضی: پاکستان میں ’فلیگ فٹ بال‘ کی پہلی تربیت یافتہ کوچ
4 ستمبر, 2022
اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع، 47 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی
4 ستمبر, 2022
بلوچستان ، آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع – روزنامہ آزادی
4 ستمبر, 2022
بارش اور سیلاب سے جڑے سوالات
متعلقہ خبریں
یہ بھی دیکھئے
Close